More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

مونس الہی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے، مسلم لیگ (ق) کا وزیراعظم عمران سے مطالبہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی۔

چوہدری پرویزالہی، طارق بشیر چیمہ اورمونس الہی سمیت جہانگیرترین بھی ملاقات میں موجود تھے۔ چوہدری پرویزالٰہی نے بجٹ کی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مرکزاورصوبے میں بجٹ منظورکروانے میں اپنا بھرپورکردارادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان ایم کیو ایم پر مہربان، ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی غیرمشروط حمایت پرمسلم لیگ (ق) کی قیادت کا مشکورہوں، اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، قومی دولت لوٹنے والوں کواحتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق (ق) لیگ نے وزیراعظم اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وعدوں پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ مسلم لیگ (ق) نے مونس الہی کووفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے اور ق لیگ بجٹ میں حکومت کی مکمل حمایت کرے گی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close