More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredسندھ

شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کا اعلان ہوگیا، مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے آئندہ دو ماہ کے لئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں رائج شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

شرح سود کا اطلاق 17 جولائی سے ہوگا اور نئی پالیسی دو ماہ کیلئے ہے

کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا ہے، شرح سود کا اطلاق 17 جولائی سے ہوگا اور نئی پالیسی دو ماہ کیلئے ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق 100 بیسز پوانٹس اضافے کے نتیجے میں شرح سود بڑھ کر 13.25 فیصد کی سطح پر آگئی ہے، جبکہ قیمتوں میں اضافے کا تناظر بھی شرح سود میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تقرری کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ

رضا باقر نے کہا کہ مہنگائی کی شرح ہمارے اندازے سے کچھ زیادہ ہے اور اوسط مہنگائی بھی کچھ بڑھنے کا امکان ہے، لیکن آئندہ مالی سال میں مہنگائی کافی حد تک نیچے آجائے گی، رواں مالی سال اوسط مہنگائی 11 سے 12 فیصد رہ سکتی ہے۔

شرح سود میں اضافے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آئے گی

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آئے گی اور قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خطرہ ہے، شرح سود بڑھنے سے سب سے زیادہ نقصان خود حکومت کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

حکومت اپنے خسارے کو پورا کرنے کے لیے بینکوں سے قرض لے رہی ہے اور بلند شرح سود سے حکومت کو سود کی ادائیگی کی مد میں اضافی سوا تین سو ارب روپے ادا کرنا پڑیں گے۔

ماہرین کے مطابق شرح سود میں مسلسل اضافے سے سرمایہ کاری کم ہو گی اور نجی شعبے کے بینکوں سے قرض لے کر کاروبار شروع کرنا مشکل ہو جائے گا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے