Featuredاسلام آباد

مودی نے مسلمانوں کے بعد اقلیتوں کا بھی بھارت میں رہنا مشکل کردیا

اسلام آباد : مودی سرکار مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے۔

مودی حکومت نے مسلمانوں کے بعد دیگراقلیتوں کا بھی بھارت میں رہنا مشکل کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں 19 لاکھ سے زائد افراد کے بھارتی شہری ہونے کے دعوؤں کو مسترد کر دیا گیا ہے اور حتمی فہرست میں 40 لاکھ سے زائد باشندوں میں سے 19 لاکھ افراد سے بھارتی شہریت چھین لی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مودی سرکار کی بنگلادیشی مہاجرین کی آڑ میں مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کی کوششوں پر رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ہندوستانی اور عالمی میڈیا میں مودی سرکار کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کی اطلاعات سے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھنی چاہئیے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کاغیرقانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ مسلمانوں کے خلاف ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پاکستانی قوم نے مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ’ کشمیر آور‘ منایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close