More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredسندھ

پی آئی اے کی بد انتظامی قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 پی آئی اے کی باکمال انتظامیہ کا ایک اور کارنامہ قومی خزانے کو 18 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

قومی ائیر لان کی باکمال لاجواب سروس میں 46 پروازیں مسافروں کے بغیر ہی اڑان بھرتی رہیں۔ حج اور عمرہ کے لیے ایسی 36 پروازیں تھیں، جنہوں نے بغیر مسافروں کے اڑان بھری۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ کی غفلت سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا کہ ایک سال کے دوران 46 پروازیں بغیر مسافروں کے روانہ ہوئیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کے آڈٹ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سال 2017-2016 کے لیے 46 ایسی پروازیں آپریٹ ہوئیں، جن میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔

آڈٹ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ بغیر مسافروں کے ان پروازوں کی وجہ سے قومی خزانے کو 18 کروڑ 40 روپے کا نقصان ہوا، اس طرح مجموعی طور پر ان پروازوں کی تعداد 82 ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بغیر مسافروں کے پروازوں کا آپریٹ ہونا مکمل منصوبہ بندی کا فقدان اور انتظامیہ کی بدانتظامی کو ظاہر کرتا ہے۔

 یہ بھی کہا گیا کہ اس معاملے سے متعلق انتظامیہ کو اکتوبر 2018 میں رپورٹ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

اس کے علاوہ اس رپورٹ میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

علاوہ ازیں اس دستاویز میں آڈیٹر جنرل نے جنرل منیجر پی آئی اے نیٹ ورک اینڈ شیڈول کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ آپریٹنگ پلان کی نگرانی اور اسے ڈیزائن کرنا جی ایم اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ کی ذمہ داری ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close