Featuredپنجاب

احتجاج سب کا حق ہے لیکن مذہب کارڈ کی اجازت نہیں

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی اسد عباس نے کہا ہے کہ مولانا کے آزادی مارچ میں متشدد گروہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے

اسد عباس نقوی نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کی، انھوں نے کہا مولانا فضل الرحمان مذہب کے نام پر سیاست کرنا چاہتے ہیں

احتجاج سب کا حق ہے لیکن مذہب کارڈ کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے لیکن انھوں نے کشمیر کے لیے کچھ نہیں کیا۔  خدشہ ہے کہ متشدد گروہ پیدا ہو جائے گا، مولانا کے قول و فعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے۔

اسد عباس نقوی کا کہنا تھا مولانا احتجاجی مارچ کر کے دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، ملک میں اس وقت مذہبی ہم آہنگی فروغ پا رہی ہے، لیکن آزادی مارچ سے اس ہم آہنگی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان جن جماعتوں پر انحصار کر کے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں وہ درحیققت مولانا کو دھکیل کر اسلام آباد لانا چاہتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close