Featuredکھیل و ثقافت

سپر اوور قوانین میں تبدیلی

ورلڈ کپ 2019 کے فائنل پر اعتراضات کے بعد سپر اوور قوانین میں تبدیلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بین الاقوامی مقابلوں کے سیمی فائنل اور فائنلز میں سپر اوور کے قوانین میں اہم تبدیلی کردی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق اب ناک آؤٹ میچ میں سپر اوور ٹائی ہونے پر باؤنڈریز نہیں گنی جائیں گی بلکہ دوبارہ سپر اوور کھیلا جائے گا۔

دبئی میں آئی سی سی بورڈ اجلاس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ آئی سی سی کے ون ڈے اور ٹی 20 ایونٹس میں میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے سپر اوور کا قانون برقرار رہے گا۔

گروپ میچز میں اگر سپر اوور کے بعد بھی نتیجہ حاصل نہ ہوسکا تو میچ بے نتیجہ (ٹائی) ہوجائے گا۔

تاہم سیمیی فائنل یا فائنل میچ ٹائی ہونے کی صورت میں سپر اوور اس وقت تک کھیلا جائے گا جب تک ایک ٹیم دوسری ٹیم سے زیادہ اسکور نہیں کرلیتی۔

ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ ٹائی ہوا تھا جس کے بعد سپر اوور میں بھی کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوسکا تھا۔

اس کے بعد زیادہ باؤنڈریز لگانے پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا تھا اور اس قانون پر آئی سی سی کو کڑی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close