Featuredکھیل و ثقافت

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم

سڈنی: پاکستان،آسٹریلیا پہلا ٹی ٹوئنٹی ، بارش نے پاکستان کو بچالیا

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

شاہینوں نے مایوس کن انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، فخر صفر، حارث4 رنز بنا سکے۔ بابر آعظم 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بارش سے پاکستان کی اننگز متاثر ہوئی۔

محمدرضوان31، آصف علی11، حارث سہیل4رنز بناسکے۔ فخرزمان اور عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک اور رچرڈسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بارش کے باعث میچ 15 اوورز تک محدود کردیا گیا، پاکستان نے اس میں5  وکٹوں پر 107رنز بنائے۔ جس کے باعث ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت آسٹریلیا کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف ملا۔

آسٹریلوی کپتان نے جارحانہ انداز میں اننگ کا آغاز کیا، عرفان کی خوب پٹائی، آسٹریلیا نے تین اعشاریہ ایک اوور میں 41 رنز بنادیئے۔ بارش پاکستان کی مدد کے لیے آگئی اور میچ بلانتیجہ ختم ہوگیا۔

پاکستان کو سیریز میں پہلی پوزیشن بچانے کا چیلنج ہے، ٹی20سیریز میں کلین سوئپ آسٹریلیا کو نمبرون بنا دے گا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close