Featuredانٹرٹینمنٹ

اقوام متحدہ نے ماہرہ خان کو بڑے اعزاز سے نوازا

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان میں اپنا خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا۔

یو این ایچ سی آر نے ٹوئٹر پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو شیئر کی  جس میں وہ اقوام متحدہ کا ٹوپی پہنے مہاجر بچوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کے ساتھ یو این ایچ سی آر نے ماہر خان کو خیرسگالی سفیر مقرر کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔

مذکورہ ویڈیو کو ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور لکھا کہ ’مہاجرین کی خیرسگالی سفیر بننا میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے، مجھے اپنے ملک جس نے 40 برسوں سے مہاجرین کے لیے اپنی باہیں پھیلائی ہوئی ہیں اس میں پیدا ہونے پر فخر ہے

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے ملک کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ "میں خوش قسمت ہوں کہ اس نیک مقصد کے لیے مجھے منتخب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، اللّہ نے مجھے اس مقصد کے لیے چنا جس پر میں پوری اترنے کی کوشش کروں گی۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے افغان مہاجرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان 4 دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی مدد کر رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close