Featuredسندھ

طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

خیرپور: شاہ عبدالطیف یونیورسٹی سے طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

نامعلوم اغوار کار یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرکے لے جارہے تھے کہ اس دوران وہاں موجود طلبا کے شور مچانے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کار سرکاری گاڑی میں سوار تھے اور طالبہ کو بے ہوش کرکے اغوا کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق جامعہ میں موجود دیگر طلبا نے یہ منظر دیکھا تو شور مچا دیا جس پر مزید افراد بھی جمع ہوگئے اور اغوا کار طالبہ کو چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

طالبہ کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز طبی معائنہ کررہے ہیں، واقعے کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ اور مقامی پولیس کو اطلاع کردی گئی ہے۔

پولیس نے واقعے سے متعلق طلبا سے تفصیلات حاصل کی ہیں تاہم متاثرہ طالبہ سے بیان ریکارڈ نہیں کیا جاسکا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close