سندھ

الیکشن نتائج دنیا بھر کے اداروں کو بھیج کر بتائیں گے کہ ہمارے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا

حیدر آباد: حیدر آباد میں بھی ہمارا مینڈیٹ چوری کر کے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو دیا گیا۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی پلھ نے کہا ہے کہ ہم انہیں تمام فارم 45 چیک کرا سکتے ہیں، الیکشن نتائج دنیا بھر کے اداروں کو بھیج کر بتائیں گے کہ ہمارے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔

علی پلھ نے کہا ہے کہ حیدر آباد میں بھی ہمارا مینڈیٹ چوری کر کے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو دیا گیا۔حیدر آباد میں ہمارے 4 کارکن زخمی ہوئے، جن کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی، سول سوسائٹی، صحافی اور وکلاء بھی کمیشن بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کے بہت بھاشن سنے مگر افسوس سندھ میں گندا کام کیا، آپ نے ہمارے آزاد امیدوار کو خریدا جسے بانی پی ٹی آئی کا ووٹ ملا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ انتقام پر یقین نہیں رکھتے لیکن مجھے انتقام کا نشانہ بنایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close