More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredکھیل و ثقافت

پنڈی ٹیسٹ : پاکستان کو بنگلادیش پر 109 رنز کی برتری

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

راولپنڈی: شان مسعود اور بابر اعظم کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 109 رنز کی برتری حاصل کرلی

دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں پر 342 رنز بنالیے

گزشتہ روز بنگلا دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

دوسرے روز پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور عابد علی نے کیا لیکن عابد علی دوسرے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

عابد علی کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور اظہر علی کے درمیان 91 رنز کی شراکت ہوئی لیکن اظہر علی کھانے سے وقفے سے کچھ پہلے 34 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

کھانے کے وقفے کے بعد شان مسعود نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ تیجل اسلام کی بال پر آؤٹ ہوگئے،100 رنز بنائے۔

بابر اعظم اور اسد شفیق نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔ اس دوران بابر اعظم نے اپنی سنچری مکمل کی اور جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو بابر اعظم 143 اور اسدشفیق 60 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close