Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل دنیا کی ٹاپ لیگز میں شامل ہے

کراچی: پی ایس ایل نے ہمیشہ پاکستان کو باصلاحیت بولرز دیے

جنوبی افریقا کے کرکٹر کولن انگرم نے پاکستان سپر لیگ میں بولنگ ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگ نے ہمیشہ پاکستان کو باصلاحیت بولرز دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کے پاس ایک اچھا اسپنر ہے، کچھ کے پاس دو ہیں جبکہ فاسٹ بولنگ بالخصوص ڈیتھ بولنگ کا ٹیلنٹ کمال ہے۔

جنوبی افریقی بیٹسمین نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی ٹاپ لیگز میں شامل ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بلے باز کی حیثیت سے اکثر ان کیلئے حیران کن ہوتا ہے کہ کس طرح ایک نامعلوم بولر آتا ہے، تباہ کون بولنگ کرتا ہے اور چھا جاتا ہے، یہ خوشی کی بات ہے کہ پی ایس ایل سے ایسے کرکٹرز سامنے آرہے ہیں۔

گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرنے والے کولن انگرم نے کہا کہ ان کیلئے سب کچھ حیرت انگیز تجربہ تھا اور انہیں یہاں آکر اندازہ ہوا کہ لوگ کرکٹ کیلئے کس قدر بے تاب تھے۔

انگرام پی ایس ایل کے لیے کراچی کنگز سے اسلام آباد یونائیٹڈ منتقل ہوچکے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close