Featuredسندھ

سول ایوی ایشن نے کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا

کراچی: سول ایوی ایشن نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو کورونا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دے دیا۔

اس اقدام کا مقصد پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنا ہے ، سی اے اے

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سول ایوی ایشن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مسافروں کیلیے کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق 21 مارچ سے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کا داخلہ ائیرپورٹس پر کورونا وائرس ٹیسٹ کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافر نے اپنا ٹیسٹ پرواز سے 24 گھنٹے قبل کروایا ہو، ٹیسٹ کی رپورٹ میں مسافر کا نام اور پاسپورٹ نمبر شامل ہونا ضروری ہے۔

تمام ائیر لائنز کو واضح طور ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں، اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں داخلے کی اجازت صرف اور صرف کرونا وائرس کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی کی صورت میں ہو گئ

بین الاقوامی پروازوں کیلئے مختص کئے گئے تین بڑے ائیرپورٹس کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close