Featuredسندھ

سندھ : کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

کراچی: کراچی میں کورونا کے ایک مریض کی ہلاکت کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی

ہلاک ہونے والے 77 سالہ مریض کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے جبکہ اس سے قبل دو افراد خیبر پختونخوا میں ہلاک ہوئے تھے۔

جبکہ ملک میں اس وبا کے پھیلاؤ کے بعد جمعرات کو ایک دن میں سے سب سے زیادہ 154 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

دنیا کے 175 سے زیادہ ممالک کو متاثر کرنے والے اس وائرس سے پاکستان اور کشمیر میں متاثر ہونے والے افراد تعداد اب 458 ہو گئی

پاکستان میں جن افراد میں اس کی تشخیص ہوئی ان میں سے نصف سے زیادہ ایران سے واپس آنے والے زائرین ہیں جنھیں اب ان کے صوبوں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

وفاقی اور صوبائی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 245، بلوچستان میں 81، پنجاب میں 80، خیبر پختونخوا میں 23, گلگت بلتستان میں 21 اور اسلام آباد میں کورونا کے سات متاثرین موجود ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے ملک بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو پانچ اپریل تک بند کیا جا چکا ہے جبکہ ملک بھر میں یکم جون تک تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

جبکہ کورونا وائرس سے ملک میں چار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close