Featuredدنیا

اسپین کی گلیوں میں صدائے” اللہ اکبر” گونج اٹھی

غرناطہ : کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپین کی مسجد میں 500 سال کے بعد اذان دی گئی۔

اسپین کے قدیم شہرغرناطہ کی گلیوں میں 500 سال بعد ” اللہ اکبر” کی صدائیں گونج اٹھیں۔

رپورٹ کے مطابق اسپین کی البیازین مسجد میں 500 سال کےبعد اذان دی گئی۔ نہ صرف مساجد میں بلکہ اسپین میں رہنے والے مسلمانوں نے گھروں کی بالکونیوں میں کھڑے ہو کر اذان دی۔ اس سے قبل اسپین میں اذان دینے پر پابندی عائد تھی۔

اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور تاحال اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4858 ہوگئی ہے جو کہ کورونا وائرس کے مرکز چین سے بھی زیادہ ہے

گذشتہ روز ملک میں 655 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ مجموعی طور پر اسپین میں گذشتہ روز متاثرین کی تعداد میں 7871 کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہاں متاثرین کی کُل تعداد 64 ہزار 59 ہوگئی۔

اسپین میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 9357 ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close