Featuredاسلام آباد

مجھے ٹارگٹ بنانے کے لیے نامکمل رپورٹ جاری کی گئی

اسلام آباد:  تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

جہانگیر ترین نے تحقیقاتی رپورٹ کو سیاسی اور ذات پر حملہ قرار دے دیا

ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے پیچھے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان ہیں، مجھے ٹارگٹ بنانے کے لیے نامکمل رپورٹ جاری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے ملازمین کو تحقیقات کے لیے بلایا گیا، اعظم خان وزیراعظم کے گرد حصار بنا کر مرضی کے فیصلے کررہے ہیں، کمیشن نے ذمہ دار ٹھہرایا تو چیلنج کریں گے۔

آٹا چینی بحران کے معاملے پر ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے چیف فنانشل آفیسر سے بھی تحقیقات کی ہے،ایف آئی اے اہلکار 20 مارچ سے جہانگیر ترین کے دفاتر میں موجود ہیں۔

جہانگیر ترین نے بھی ایف آئی اے اہلکار کی جانب سے ریکارڈ تحویل میں لینے کی تصدیق کردی ہے، ایف آئی اے اہلکاروں نے دفاتر سے ریکارڈ، کمپیوٹر بھی تحویل میں لے لیے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close