Featuredدنیا

چین کا غزہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس مکمل لیب کا عطیہ

غزہ:  کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے معائنے کیلئے چین کی جانب لیبارٹری کا عطیہ دیا گیا ہے۔

غزہ میں سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے معائنے اور ان بیماری کی تشخیص کیلئے چین کی جانب سے ایک مکمل اور مربوط لیبارٹری کا عطیہ دیا گیا ہے جو 16 اپریل کو غزہ پہنچے گی۔

غزہ میں وزارت صحت کے سیکرٹر محمد یوسف ابو الریش نے فلسطینی ٹی وی چینل الاقصیٰ کو دیئے گئے انٹر ویو میں بتایا کہ چینی حکومت کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں کورونا وائرس کی وباء کی تشخیص کے لیے ایک مکمل لیپ عطیہ کی گئی ہے جو 16 اپریل کو رفح سرحد سے غزہ پہنچے گی۔

انھوں نے جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس لیبارٹری کی فراہمی پر چینی حکومت کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبارٹری وزارت صحت کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی اوراس کی مدد سے ہم علاقے میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کی چھان بین کرسکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close