Featuredپنجاب

لاک ڈاون سے خواجہ سراء بھی پریشان

لاہور: لاک ڈاﺅن سے جہاں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ متاثر ہوئے ہیں وہیں خواجہ سراءبھی اپنی روز مرہ کی کمائی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

کرونا وائرس کے باعث لگنے والے لاک ڈاون سے لاہور کے 27 ہزار سے زائد خواجہ سراءبھی پریشان، شادی بیاہ اور دیگر خوشی کے پروگرام ختم ہونے سے خواجہ سراءکمیونٹی فاقے کرنے لگی۔

اس حوالے سے خواجہ سراءکمیونٹی کا کہنا تھا کہ سب کچھ بند ہونے سے بیشتر خواجہ سراءفاقے کاٹ رہے ہیں، کسی جانب سے کوئی امداد نہیں مل رہی۔

دوسری جا نب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں،ماضی کے حکمرانوں کی طرح نمائش کرتے ہیں نہ شو بازی کرتے ہیں,چیف منسٹرانصاف امداد پروگرام کے تحت اصل حقداروں کو ان کا حق پہنچائیں گے۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ پروگرام دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف فراہم کرےگا، پنجاب کی تاریخ میں یہ شفاف اور تیز رفتار ترین مالی معاونت کا پروگرام ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close