Featuredاسلام آباد

اللہ کاشکرہےپاکستان میں کوروناسےاموات کی شرح کم ہے

اسلام آباد: مشیر قومی نے کیا ہے کہ ہماری پہلی کوشش تھی باہرسےآنےوالی وبا کو روکا جائےاب ہم لوکل ٹرانسمیشن کوروکنےکی کوشش کررہےہیں۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان میں 7993کوروناکیسزہیں اور کورونا کے 5ہزار 966 مریض زیرعلاج ہیں، گزشتہ24گھنٹےمیں 514کیسزکااضافہ ہواہے۔

معیدیوسف نے بتایا کہ سندھ میں24گھنٹوں میں 138افرادمیں کوروناکی تصدیق ہوئی جب کہ پنجاب میں 258افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

مشیر قومی سلامتی کے مطابق کورونا کے اب تک ملک بھر میں 1868افرادصحتیاب ہوچکے ہیں اور 159اموات ہوچکی ہیں، 47مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹےمیں 16اموات ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوروناسےاموات کی شرح1.9فیصدہے جب کہ دنیامیں کوروناسےاموات کی شرح 6.9فیصدہے، اللہ کاشکرہےپاکستان میں کوروناسےاموات کی شرح کم ہے۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان میں کوروناٹیسٹنگ میں اضافہ کیاجارہاہےاور گزشتہ 24گھنٹےمیں 7ہزار 847 کورونا ٹیسٹ کیے،کوشش ہےرواں ماہ کےاختتام تک روزانہ 20ہزارکوروناٹیسٹ کیےجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی کوشش تھی باہرسےآنےوالی وباکوروکاجائےاب ہم لوکل ٹرانسمیشن کوروکنےکی کوشش کررہےہیں جہاں وباکاپھیلاؤہےاس علاقےکوبندکیاجائےنہ پورےملک کو،تاجراورصنعت کارسماجی فاصلےکی پابندی میں پرعمل کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close