Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونیوالے تمام امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ کورونا کے خدشات کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو مزید ڈیڑھ ماہ کیلئے بند کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جون اور جولائی میں امتحانات لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونیوالے تمام امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ طلبہ کو پچھلے امتحانات کی بنیاد پر ہی پروموٹ کیا جائے گا۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو سابق نتائج پر پروموٹ کیا جائے گا۔ یونیورسٹیوں میں داخلہ 11ویں جماعت کے نتائج پر ملے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close