Featuredاسلام آباد

لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے

اسلام آباد : شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام نے احتیاط نہ کی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ کمزور طبقات کے لیے جذبہ احساس کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کو سہارا ملے گا۔ طویل لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو ٹھپ کردیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔ کاروباری شعبوں کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close