More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کے تیسرے کیس کی تصدیق

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

واشنگٹن: ایوانکا ٹرمپ کی پرسنل سیکریٹری بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔

امریکی حکام نے ایک ہفتے کے دوران وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کے تیسرے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایوانکا ٹرمپ کی پرسنل سیکریٹری بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔

دیگر دو میں نائب صدر مائیک پینس کے پریس سیکریٹری کیٹی ملر اور وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے کپڑوں اور دیگر اشیا کا خیال رکھنے والے امریکی نیوی کے اہلکار شامل ہیں۔

امریکی صحت حکام کا کہنا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں تاہم امریکی میڈیا نے نشاندہی کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی ماسک نہیں پہن رہے ہیں۔

نیو یارک پوسٹ نے ان رپورٹس پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس وائٹ ہاؤس کے بہت زیادہ قریب دائرے میں رہتا ہے۔

سی این این نے کہا کہ خطرہ گھر کے اندر ہی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ممکنہ طور پر وائٹ ہاؤس کے رہائشی کوارٹرز میں مہلک وائرس پھیل گیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close