Featuredدنیا

خلیج بنگال مین آنے والا خطرناک ترین طوفان ’امفان‘

ڈھاکا: امفان نامی طوفان نے بھارت اور بنگلادیش میں تباہی مچادی، متعدد ہلاکتیں، سیکڑوں گھر تباہ

اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق بھارت اور بنگلادیش میں طوفان کے نتیجے میں سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے جبکہ مکینوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی بھی کی ہے اور سیکڑوں تاحال لاپتہ ہیں۔

امفان طوفان ایک روز قبل بھارت کی مشرقی ریاستوں اور بنگلادیش کے ساحل سے ٹکرایا تھا، یہ 1999 کے بعد خلیج بنگال میں آنے والا خطرناک ترین طوفان ہے۔

امفان کے ساحل پر ٹکرانے کے بعد بھارت کی مشرقی ریاستوں اور بنگلادیش کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہوئیں جبکہ مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔

بھارت اور بنگلادیش میں اب تک طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 85 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ماہرین نے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close