Featuredسندھ

شہر کی مختلف یونین کونسل میں سخت لاک ڈاؤن لگانےکےاحکامات جاری

کراچی: کمشنر کراچی نے شہر کی مختلف یونین کونسل میں سخت لاک ڈاؤن لگانے کے احکامات جاری کردیئے لاک ڈاون 18 جون سے 2 جولائی تک ہوگا۔

جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کمشنر کراچی نے شہر کی مختلف یونین کونسل میں سخت لاک ڈاؤن لگانے کے احکامات جاری کردیئے، لاک ڈاؤ ن 18جون سے 2 جولائی تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کی سفارش پر لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دی تھی۔

لاک ڈاؤن کا نفاذ شہر کی 41 یوسیز کے مختلف ہاٹ اسپاٹس پر ہوگا، ضلع کورنگی اور جنوبی کی پانچ، پانچ یوسیز میں، ضلع شرقی کی 17،غربی کی 6 یونین کونسلز میں، ضلع ملیر کی 6، ضلع وسطی کی دو یونین کونسلز کے ہاٹ اسپاٹس پرلاک ڈاؤن ہوگا۔ لاک ڈاؤن والے مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حساس مقامات پر کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے، جب کہ لاک ڈاؤن والے علاقے میں ہرطرح کے صنعتی یونٹس بند رہیں گے اور ہر قسم کی کاروباری سرگرمیاں بھی ممنوع ہوں گی۔

حساس علاقے میں ریسٹورنٹس کی ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس بھی معطل رہے گی، رہائش پذیر افراد کے گھر کا ایک فرد شناختی کارڈ دکھا کر ضروری اشیاء کی خریداری کرسکے گا۔ اس کے علاوہ مریض کے ساتھ حساس علاقے سے ایک تیماردار کو جانے کی اجازت ہوگی جب کہ گھروں میں ہرطرح کی نجی محافل پر پابندی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close