Featuredاسلام آباد

پاکستان میں کورونا نے 3500 سے زائد زندگیاں نگل لیں

اسلام آباد: ملک بھر میں 67,892 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

پاکستان میں کورونا وائرس نے ساڑھے تین ہزار سے زائد زندگیاں نگل لیں جبکہ اب تک67,892مریض کورونا سے جنگ جیت کر صحت مند زندگی کی جانب لوٹ آئے۔

ملک میں وائرس نے اب تک ساڑھے تین ہزار جانیں لے لیں ہیں، سر سٹھ ہزار آٹھ سو بانوے مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق یکم اپریل سے اب تک سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں جہاں ایک ہزار چار سو سات افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، پنجاب میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد اٹھارہ ہزار چھ سو بانوے ہے۔

سندھ میں کورونا میں مبتلا ایک ہزار اڑتالیس افراد زندگی سے محروم ہوگئے جبکہ صحت یابی کی شرح سندھ میں سب سے بہتر ہے جہاں چونتیس ہزار ایک سو بارہ افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں آٹھ سو اٹھ افراد کورونا سے موت کی نیند سوگئے تاہم صوبے میں اب تک چھ ہزار تریسٹھ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں اب تک کورونا کا شکار سو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ تین ہزار چار سو بہتر افراد نے کورونا کو ہرا کر صحت مند ہوگئے۔

کورونا وائرس نے اسلام آباد میں بھی اٹھانوے افراد کی جانیں لیں۔ گلگت بلتستان میں اکیس اور آزاد کشمیر میں کورونا کے انیس مریض دنیا سے کوچ کرگئے۔

گلگت بلتستان میں آٹھ سو سینتیس مریض شفایاب ہوچکے ہیں اور آزاد کشمیر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین سو چھتیس ریکارڈ کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close