Featuredسندھ

کپتانوں کے مشتبہ لائسنس کے معاملے پر بڑی کارروائی

کراچی : قومی ایئرلائن کے 34 معطل پائلٹوں میں خواتین پائلیٹس بھی شامل ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کپتانوں کے مشتبہ لائسنس کے معاملے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے قومی ایئرلائن کے 34 پائلٹوں کے لائسنس معطل کردئیے۔

وزارت ہوا بازی کی جانب سے کراچی طیارہ حادثے کے بعد مشتبہ لائسنس کے حامل پائلیٹس کے خلاف کارروائی تیز کی گئی تھی جس میں دو سو سے زائد پائلیٹس کو مشتبہ قرار دیا گیا تھا۔

کپتانوں کے مشتبہ لائسنس کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن کے دو درجن سے زائد پائلٹوں کے لائسنس معطل کردئیے۔

نمائندہ اے آر وائی کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنس خالد محمود کے زیر دستخط احکامات جاری کئے گئے۔

واضح رہے کہ مشتبہ پائلٹس کے لائسنس کے معاملے پر وزارت ہوابازی کی جانب سے 262 پائلٹس کی فہرست جاری کی گئی تھی، جس میں پی آئی اے کے 141، ائیر بلیو کے 9 اور سرین ائیرکے 10 پائلٹس کے لائسنس مشتبہ قرار دیئے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close