FeaturedUncategorizedتجارت

بزنس ٹائیکون اورانڈس موٹرزکمپنی لمیٹڈکےچیئرمین علی سلیمان حبیب کےانتقال پرافسوس کااظہار

ابتدائی طورپران کی موت کی وجہ سامنےنہیں آئی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف شخصیات نے بزنس ٹائیکون اور انڈس موٹرز کمپنی لمیٹڈ (آئی ایم سی) کے چیئرمین علی سلیمان حبیب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ علی سلیمان حبیب 64 سال کی عمر میں گزشتہ روز کراچی میں انتقال کرگئے تھے، ابتدائی طور پر ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی تھی تاہم بعد ازاں بتایا گیا تھا کہ وہ لبلبے کے انفیکشن کا شکار تھے۔

علی سلیمان حبیب کی موت کی تصدیق حبیب یونیورسٹی نے کی جہاں وہ بورڈ آف گورنرز کے رکن بھی تھے۔

حبیب یونیورسٹی کے مطابق ممتاز تاجر 15 ہزار سے زائد ملازمین اور ہاؤس آف حبیب کے امور کی نگرانی کرتے تھے اور اس گروپ میں 4 کمپنیاں رجسٹرڈ تھیں۔

علی سلیمان حبیب ینگ پریذیڈنٹس آرگنائزیشن، پاکستان چیپٹر کے بانی چیئرمین اور پاکستان بزنس کونسل کے سابق چیئرمین تھے۔

انہوں نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز اور تھل لمیٹڈ، شبیر ٹائلس اینڈ سیرامکس لمیٹڈ، حبیب میٹرو پولیٹن بینک لمیٹڈ اور میٹرو حبیب کیش اینڈ کیری پاکستان (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close