More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredسندھ

کے الیکٹرک کی غفلت نے ایک اور جان لے لی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی :شہر قائد میں کے الیکٹرک عملے کی غفلت سے چودہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

شہر میں کے الیکٹرک کے قاتل تار نے ایک اوربچے کی جان لے لی ہے۔ جاں بحق لڑکے کی شناخت محمد طاہرکےنام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے کے کورنگی ڈھائی نمبر میں بجلی کا تار گرنے سے چودہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ بجلی کے کھمبے سے تار ٹوٹ کرگرنے کے باعث پیش آیا، جاں بحق لڑکے کی شناخت محمد طاہرکےنام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو ضابطہ کارروائی کیلئےاسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی غفلت کےباعث یہ دوسراواقعہ پیش آیاہے، اس سے پہلے بھی یہاں ایک بچی کرنٹ لگنےسےجاں بحق ہوئی تھی۔

حالیہ بارشوں میں شہر قائد میں بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کی مبینہ غفلت سے 10 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ مجموعی طور سے کرنٹ سے 7اموات ہوئیں۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close