Featuredاسلام آباد

نوازشریف کا اصل ویژن کرپشن،لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں تھا

خدشہ ہے پاکستان بنانے کے خواب کا کریڈٹ بھی نواز شریف کو نہ دے دیں

اسلام آباد:  لیگی دور میں نوجوانوں کے نام پر تاریخ ساز کرپشن ہوئی ، وزیراعظم ہاؤس میں طے ہوتا تھا رشتے داروں میں لیپ ٹاپ کیسے بانٹیں

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ کے مطابق کامیاب جوان پروگرام نواز شریف کا وژن تھا،نوازشریف کا اصل ویژن کرپشن،لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں تھا۔

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ لیگی دور میں نوجوانوں کے نام پر تاریخ ساز کرپشن ہوئی۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے وزیراعظم آفس میں بیٹھ کر کرپشن،کک بیکس منصوبے بنائے ، وزیراعظم ہاؤس میں طے ہوتا تھا رشتے داروں میں لیپ ٹاپ کیسے بانٹیں،لیپ ٹاپ اسکیم کے نام پر نوجوانوں کو دھوکا،خزانے کو نقصان پہنچایاگیا۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ بتائیں یوتھ اسکیم کے نام پر کتنے نوجوانوں کو روزگار دیا، لیگی رہنما حکومت کے ہر اقدام کا کریڈٹ لینےکی روایت ترک کریں۔

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے پاکستان بنانے کے خواب کا کریڈٹ بھی نواز شریف کو نہ دے دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close