More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredسندھ

پچھلے20سالوں میں کراچی میں کچھ نہیں کیاگیا،چیف جسٹس

صوبائی حکومت لوگوں کواس حال میں دیکھ کرانجوائےکر رہی ہے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے حاجی کیمو گوٹھ تجاوزات سے متعلق کیس پر سماعت کیا۔

سماعت کےدوران سندھ حکومت اور لوکل گورنمنٹ پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہوئی، حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے، پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا، سندھ حکومت کام کرر ہی ہے نہ ہی لوکل باڈی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ صوبائی حکومت لوگوں کو اس حال میں دیکھ کر انجوائے کر رہی ہے، کہیں قانون پرعمل درآمد نظر نہیں آ رہا ہے ، ہر گلی مچھر، مکھیوں سے بھری پڑی ہوئی ہے،پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ پر سٹرک بنا دیتے ہیں، لوگ پتھر ڈال کر چل رہے ہیں، پورے شہر میں گٹر کا پانی بھرا ہے، پورا کراچی اب گوٹھ بن گیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close