Featuredدنیا

تعلیم نے منشیات اسمگلر کو یونیورسٹی پروفیسر بنا دیا

لندن : سیاہ فام منشیات فروش نے محنت و لگن سے یونیورسٹی پروفیسر بن کر دنیا کےلیے مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق تعلیم نے برطانوی عدالت سے منشیات اسمگلنگ کرنے کے جرم میں 16 سال قید کی سزا پانے والے منشیات فروش کی زندگی بدل دی۔

منشیات کا سابق اسمگلر اسٹیفھن نے جیل میں رہ کر اپنی تعلیم مکمل کرکے دنیا کےلیے مثال قائم کردی۔

اسٹیفن والد کے گزرجانے کے بعد غلط صحبت پڑکر منشیات اسمگلر بن گیا، جس کے باعث اسے برطانوی عدالت نے 16 سال عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

جیل میں قید کے دوران سابق منشیات اسمگلر کو احساس ہوا کہ وہ تعلیم یافتہ ہوکر اپنی اس زندگی سے چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے جس کےلیے اس نے برطانیہ کی اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور پڑھائی شروع کردی۔

مذکورہ شخص دن بھر کچن میں صفائی کرتا اور رات کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں انجام دیتا تھا۔

اسٹیفن کے اچھے رویے اور تعلیمی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے جیل حکام نے اسے آٹھ سال میں ہی رہائی دے دی جب تک وہ تین ڈگریاں مکمل کرچکا تھا، جس میں دو ماسٹر کی ڈگریاں تھیں۔

جیل سے نکلنے کے بعد اسٹیفن نے اوپن یونیورسٹی میں کرمنلوجی کے شعبے میں بطور لیکچرر نئی زندگی کا آغاز کیا اور جیل میں قید بچوں پر تعلیم کے حوالے کام کرنے لگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close