Featuredسندھپاکستان

کے الیکٹرک کا آئی ٹی سیپ سسٹم ہیک، ہیکرز کا کروڑوں ڈالرز کا مطالبہ

کراچی : ہیکرز نے کے الیکڑک سے ویب سائٹ بحال کرنے کےلیے 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی الیکڑک کمپنی کو رواں ہفتے سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد سے ابھی تک کے الیکڑ کا آئی ٹی سیپ سسٹم ہیک ہے، ہیکرز نے کے الیکٹرک سے لاکھوں ڈالر طلب کیے ہیں۔

ہیکر کی جانب سے کے الیکٹرک کو 15 ستمبر کی بھی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، ہیکرز نے دھمکی ہے کہ رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر 15 ستمبر کے بعد رقم دگنی کردی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے کے الیکٹرک سے 38 ملین ڈالرز کی رقم طلب کی گئی ہے، ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین سمیت بہت سی دستاویزات ہمارے پاس ہیں۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے سائبر حملے کی توڑ کےلیے بین الاقوامی آئی ٹی ماہرین سے رابطہ کیاگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close