Featuredپاکستان

سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد : بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارت کار کی دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 سالہ بچی شہید ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت رواں برس 2 ہزار 225 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔

خیال رہے کہ 14 اگست کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس سے ڈھڈنیال سیکٹر میں 3 سالہ بچی شہید ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close