Featuredپاکستان

مخصوص ہدایات کے ساتھ کل سے اسکول کھل جائیں گے

کراچی : کل سے مخصوص ہدایات کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے تاہم مذکورہ تعلیمی سیشن میں طلبا بغیر کتابوں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کے باعث ہونے والے طویل لاک ڈاؤن کے بعد 15 سے ستمبر کھول دیئے جائیں گے، تاہم اسکول کھلنے کی تاریخوں کے اعلان کے باوجود سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ درسی کتب کی بروقت طباعت مکمل نہ کرسکا۔

نویں دسویں کے علاوہ انٹر کی سطح کی کتب دستیاب نہیں، کل سے شروع تعلیمی سیشن میں طلبا بغیر کتابوں کے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے مفت کتابوں کی فراہمی بھی مکمل نہ ہوسکی، کراچی کے تین اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں درسی کتب فراہم نہیں کی جاسکی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نویں اور دسویں کی صرف مطالعہ پاکستان اور سندھی کی کتب فراہم کی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close