Featuredسندھ

شدید گرمی کے باوجود کراچی میں گزشتہ کئی گھنٹے سے بجلی غائب

کراچی : شدید گرمی کے باوجود شہر قائد کے باسی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کا عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 15 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

شہر قائد کے علاقے سرجانی اور یوسف گوٹھ میں گئی گھنٹوں سے بجلی معطل ہے، فیڈرل بی ایریا، عزیز آباد اور کریم آباد میں بھی بجلی غائب ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا ظلم و بربریت کا ملیر 15 ، سعود آباد، لانڈھی 4، لانڈھی 37 بی میں بھی بجلی غائب ہے۔

ذرائع کے مطابق گلشن اقبال اور گلستان جوہر رابعہ سٹی میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، بلدیہ اتحاد ٹاون، قائم خانی کالونی اور گلشن غاری میں 7 بجے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close