Featuredکھیل و ثقافت

نیشنل ٹی ٹونٹی : عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری

‏ملتان : نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری نے سنٹرل پنجاب کو جتوا دیا

‏ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سنٹرل پنجاب نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے بیس سالہ عبداللہ شفیق کی دھواں دھار سنچری کی بدولت 201 رنز کا ہدف 7 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔

سدرن پنجاب نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے تھے۔

سنٹرل پنجا ب نے مقررہ ہدف 18.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سدرن پنجاب کے عامریامین نے 2 اور حسین طلعت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close