Featuredدنیا

امریکی صدر اور خاتون اول بھی کورونا کا شکار

واشنگٹن : کورونا کی تشخیص کے بعد امریکی صدر اور خاتون اول قرنطینہ میں چلے گئے ۔

امریکی صدرٹرمپ ، میلانیہ اور ان  کی معتمدخاص ہوپ ہکس کوروناکاشکارہو گئیں،کورونا کی تشخیص کے بعد امریکی صدر اور خاتون اول قرنطینہ میں چلے گئے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرٹرمپ کی معتمدخاص ہوپ ہکس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ،حال ہی میں ہوپ ہکس نے کئی بارصدرٹرمپ کےساتھ سفرکیا،ہوپ ہکس کلیولینڈمباحثے سمیت کئی مواقع پرٹرمپ کےساتھ سفرکرچکی ہیں۔

ٹوئٹر پر امریکی صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ” آج رات میلانیہ ٹرمپ اور میرا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، ہم ابھی سے اپنا قرنطینہ اور ریکوری پراسیس شروع کررہے ہیں، ہم مل کر اس کا بھی سامنا کریں گے۔

امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد موت کی وادی میں جا پہچنے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close