Featuredکھیل و ثقافت

نیشنل ٹی ٹوئنٹی : سندھ نے سینٹرل پنجاب کو چت کردیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو 6 وکٹوں ہرا دیا۔

جبکہ سندھ نے دانش عزیز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت سینٹرل پنجاب کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔

راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچستان کے کپتان حارث سہیل نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

خیبر پختونخوا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز نمائے۔

ہدف کے تعاقب میں بلوچستان 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر فتح سے ہمکنار ہوا۔

شاندار بلے بازی پر اویس ضیا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دوسرے میچ میں سندھ نے سینٹرل پنجاب کو چت کردیا

سینٹرل پنجاب نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

سندھ نے دانش عزیز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت سینٹرل پنجاب کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔

سندھ نے 171 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close