Featuredدنیا

فوجی تمام تر توانائیاں جنگ کی تیاری میں صرف کریں

بیجنگ :  صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز گوانگ ڈونگ میں فوجی چھاؤنی کا دورہ کیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں جنگ کی تیاری میں صرف کریں۔

صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز گوانگ ڈونگ میں فوجی چھاؤنی کا دورہ کیا۔  اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے فوجیوں سے کہا کہ وہ ہائی الرٹ پر رہیں۔

انہوں نے فوجیوں کو ہدایت کی کہ وہ وفادار، پر خلوص اور بھروسے مند رہیں۔

انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب ایل اے سی پر بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعہ جاری ہے جبکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات بدترین صورتحال کا شکار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close