Featuredدنیا

امریکی شہری کی ہوا میں اڑتے ہوئے خنجروں سے سیب کاٹنے کی ویڈیو وائرل

واشنگٹن : امریکی شہری نے تین خنجروں کو ہوا اچھال کر ہوا بھی درجنوں سیب کاٹ کر عالمی ریکارڈ بنالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اڈاہیو سے تعلق رکھنے والے شخص نے ویڈیو گیم میں نظر آنے والے منظر کو حقیقت میں تبدیل کردیا جس میں ننجا پھلوں کو انگلیوں سے کاٹ کر دو ٹکڑوں میں تقسیم کرتا ہے۔

ایسا ہی منظر امریکی شہری ڈیوڈ رش نے حقیقت میں پیش کیا ہے، ڈیوڈ رش نے تین خنجروں کی مدد سے ہوا میں اڑتے ہوئے سیب دو ٹکڑوں میں تقسیم کردئیے اور یہ کمال انہوں نے خنجروں کو ہوا میں گھماتے ہوئے انجام دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ رش ایک ساتھ تین خنجروں کو ہوا میں گھماتے ہوئے کرتب دکھاتے ہیں پھر اس دوران سامنے سے ایک شخص سیب پھینکتا ہے جسے وہ اپنے ہاتھ میں آنے والے کسی ایک خنجر سے ہوا میں ہی کاٹ ڈالتے ہیں۔

یہ ویڈیو کئی زاویوں سے بنائی گئی ہے جس میں ان کی مہارت کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک اور منظر میں یہ ویڈیو سلوموشن میں دیکھی جاسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close