Featuredسندھ

مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری سے ملاقات

کراچی: جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر زرداری کی عیادت اور خیریت دریافت کی۔

ملاقات میں‌ حکومت مخالف تحریک آگے بڑھانے، مزید جلسوں‌ سمیت دیگر آپشنز زیر غور آئے۔

دونوں‌ رہنماوں‌ کی ملاقات میں‌ اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے تیز ، مشترکہ حکمت عملی پربھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی آج کے جلسے پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم ساتھ ہیں‌ اور ساتھ مل کر جدوجہد کو آگے بڑھائیں‌ گے۔

واضح‌ رہے کہ اپوزیشن کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج کراچی کے باغ جناح‌ گراونڈ‌ میں‌ حکومت مخالف جلسہ کررہی ہے۔

پی ڈی ایم کے جلسے میں‌ شرکت کے لیے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز، جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہینچ چکے ہیں، اپوزیشن رہنما کچھ دیر بعد جلسے میں ‌خطاب کرنے کے لیے روانہ ہوں‌ گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور مریم نواز پہلے کارساز جائیں گے اور شہدا کے ایصال ثواب کے لیے دعا کریں گے اس کے بعد دونوں رہنما ایک ساتھ جلسے میں شرکت کے لیے پہنچیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close