Featuredدنیا

ماسک نہ پہننے پر مسافر خاتون کو جہاز سے اتار دیا

آئرلینڈ : سب نے مر جانا ہے چاہے کورونا ہو یا نہیں ہو

ماسک نہ پہننے پر مسافر خاتون نے جہاز میں ہنگامہ کھڑا کردیا ، سب نے مر جانا ہے چاہے کورونا ہو یا نہیں۔

یہ واقعہ نارتھ آئرلینڈ سے ایڈنبرا جانے والی فلائٹ میں پیش آیا ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک نہ پہننے پر خاتون مسافر کو جہاز سے اتار دیا گیا، مذکورہ خاتون غصے سے چلا رہی تھی کہ سب نے مر جانا ہے چاہے کورونا ہو یا نہیں۔

خاتون مسافر کے ماسک نہ پہننے پر عملے نے اسے متنبہ کیا لیکن وہ غصے کے عالم میں عملے پر ہی برس پڑی۔

ائیرلائن کے عملے نے اڑان بھرنے سے قبل مسافروں کو ماسک پہننے کی تاکید کی لیکن جہاز میں موجود ایک خاتون مسافر نے ہدایت کو نظر انداز کیا اور ماسک پہننے سے انکار کردیا۔

اس دوران کچھ مسافروں نے بھی اس کو سمجھانے کی کوشش کی جس پر وہ آپے باہر ہوگئی اور چیختے ہوئے کہا کہ سب نے مر جانا ہے چاہے کورونا ہو یا نہیں۔ ہر کوئی مر جاتا ہے یہی واحد چیز ہے جو حقیقت ہے۔

جہاز سے اترتے ہوئے اس نے سیٹ پر آکر اپنا سامان اٹھایا اور جان بوجھ کر جہاز میں بیٹھے دیگر مسافروں کے منہ پر کھانسنے کی کوشش بھی کی۔

اس موقع پر ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ خاتون اپنی سیٹ پر موجود تھی جب اسے عملے نے ماسک پہننے کی تاکید کی جس پر اس نے اپنے شدید درعمل کا اظہار کیا حالانکہ جہاز کے سفر کا دورانیہ محض50منٹ کا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز سے اتارنے کے بعد مذکورہ خاتون کو بیلفاسٹ کے ہوائی اڈے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close