Featuredانٹرٹینمنٹ

کیا منال خان بھی رشتہ ازدواج بندھنے جارہی ہیں؟

کراچی : اداکارہ منال خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ابٹن تصویر نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا کہ کیا منال خان کی بھی شادی ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری جڑواں بہنیں، اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور دونوں بہنیں وقتا فوقتا اپنے مداحوں سے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں ایمن خان کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمن اور منال اپنی والدہ کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں سیلفی لے رہی ہیں۔

ایمن، منال اور اُن کی والدہ کے چہرے پر اُبٹن لگا ہوا ہے جبکہ ایمن خان کی جانب سے شیئر کی گئی یہ بلا تبصرہ تصویر پر صرف ایک ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا ہے ۔

View this post on Instagram

#weddingbells♥️♥️

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on

ایمن خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ویڈنگ بیلز ‘۔

ایمن کی اس تصویر پر تاحال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں  یہ تصویر ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان کی مہندی کی رسم کی ہو سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close