Featuredسندھ

اردو کیخلاف تقریر محمود اچکزئی کو مہنگی پڑگئی

کراچی : پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے جلسے میں اردو کے خلاف تقریر کرنا محمود اچکزئی کو مہنگا پڑگیا، کراچی میں اردو کے متوالوں نے مظاہرے شروع کردئیے۔

نمائندہ پاکستان ویوز کے مطابق شہر قائد کے جناح گراؤنڈ میں ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد (پی ڈی ایم) کے جلسے میں قومی زبان اردو کے خلاف تقریر کرنے پر محمود خان اچکزئی کے خلاف شہریوں نے احتجاج شروع کردیا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شرکا نے محمود اچکزئی کے شدید نعرے بازی کی اور محمود خان اچکزئی سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اردو ہمارا تشخص اور قومی زبان ہے، اسکی توہین برداشت نہیں کریں گے، پی ڈی ایم کے جلسے میں قومی زبان کی توہین کرنے پر نوٹس لیا جائے۔

اردو کے متوالوں نے اردو یونیورسٹی کے بعد مظاہرہ کرتے ہوئے اردو زبان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close