Featuredپاکستان

سونے کی اونچی اڑان، قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی : پاکستان میں سونے نے پھر اونچی اڑان بھرلی، سونے کی قیمت فی تولہ قیمت ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی کے بعد جمعرات کو فی تولہ سونے کی قدر میں 1000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 857 روپے اضافے سے 98 ہزار 251 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 27 ڈالر اضافے سے 1918 ڈالر فی اونس ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close