Featuredدنیاکھیل و ثقافت

انڈیا نے پاکستان سے عبرتناک شکست کا بدلہ کشمیریوں سے لیا

سرینگر : بھارت کو پاکستان سےعبرتناک شکست ہضم نہ ہوئی، کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے ایک اور ظلم

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلباء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے ہی میچ میں عبرتناک شکست دینا بھارت کو ہضم نہ ہوا۔ پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے گورنمنٹ میڈیکل کالج، شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے کشمیری طلباء کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

ہاسٹل وارڈن، منیجمنٹ اور طلباء کیخلاف سری نگر شہر کے سورہ اور کرن نگر پولیس اسٹیشن میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعہ 13 اور تعزیرات ہند کے 505 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجاب کے ایک کالج میں بھارت کی شکست کے بعد انتہا پسند ہندو غصّے میں آئے اور انہوں نے کشمیری طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close