Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل فائیو بقیہ میچز کے لیے میدان تیار

کراچی: پاکستان سپر لیگ 2020 کے پلے آف مرحلے کا آغاز 14 نومبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث تعطل کا شکار ایونٹ کے بقیہ میچوں کا انعقاد 8 ماہ بعد ہورہا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کی دوٹاپ ٹیمیں، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز ایونٹ کے پہلے کوالیفائر میں 14 نومبر کومدمقابل آئیں گی۔

دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایلیمنٹر 1میں مدمقابل آئیں گی۔ کوالیفائر ہارنے والی ٹیم ایلیمنٹر 1 کی فاتح ٹیم کے ساتھ اتوار کو شیڈول ایلیمنٹر 2 میں مدمقابل آئے گی۔

پاکستان سپر لیگ ایونٹ فائیو کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close