Featuredاسلام آباد

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کا مقابلہ ہوگا

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 13 نشستیں پوری کرلے گی

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں تحریک انصاف کو 13 نشستیں چاہئیں جو وہ پوری کرلے گی، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کا مقابلہ ہوگا، ن لیگ کو چوتھے نمبر پر دیکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی 5 سے 7 کے درمیان سیٹیں دیکھ رہا ہوں، ن لیگ کی گلگت بلتستان میں ایک یا دو نشستیں دیکھ رہا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام پارٹیوں نے پر امن جلسے کیے، پر امن اور شفاف الیکشن ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close