Featuredپاکستان

‘اپوزیشن کو ملک سے کوئی غرض نہیں ہے، گلگت بلتستان کے مسائل ہم حل کریں گے’

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا، گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر ہم مسائل حل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا، گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک سے کوئی غرض نہیں ہے، اپوزیشن کو صرف اپنے مفادات کی فکر ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تمام غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے، جن کے مطابق پی ٹی آئی پہلی، آزاد امیدواروں نے دوسری اور پیپلز پارٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

الیکشن کمیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق انتخابات میں تحریک انصاف 10 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کی مناسبت سے پیپلز پارٹی 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور (ن) لیگ دو نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 7 نشستوں پر آزاد امیدوار فتح یاب ہوئے جبکہ جبکہ ایم ڈبلیو ایم نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ الیکشن کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا تھا۔ دس اضلاع کے 23 حلقوں سے 7لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close