Featuredخیبر پختونخواہ

پی ڈی ایم کا تاریخی جلسہ شیڈول کے مطابق ضرور ہوگا

اس ملک کو کوڈ 19 کی بجائے کوڈ 18 سے زیادہ خطرہ ہے

پشاور : جرمانے اور گرفتاری کی کتنی دھمکیاں دیں، جلسہ ہوگا، ڈرنے والے نہیں

پی پی پی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا کو فلو سمجھنے والوں کو اب یاد آیا، آپ جرمانے اور گرفتاری کی کتنی دھمکیاں دیں، پی ڈی ایم کا تاریخی جلسہ شیڈول کے مطابق ضرور ہوگا۔

پی پی پی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت ملک سولین بالادستی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ سلیکٹڈ اب نئے ہر بے استعمال کررہے ہیں۔ پی ڈی ایم کا تاریخی جلسہ شیڈول کے مطابق ضرور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ناکام کوشی کی، کراچی میں بھی رکاوٹیں ڈالیں۔ یہاں اب کورونا کا ہربہ استعمال کیا جارہا ہے۔ عمران خان کہا تھا کہ آپ نیا عمران خان دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ این آر او نہ دینے والوں کو اب ڈائیلاگ یاد آگئے۔ کورونا کو فلو سمجھنے والوں کو اب کورونا بھی یاد آیا ہے۔ اس ملک کو کوڈ 19 کی بجائے کوڈ 18 سے زیادہ خطرہ ہے۔ جب کورونا عروج پر تھا تو انہوں نے سب کچھ کھول دیا۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ جلسے میں تمام ایس اوپیز کیلئے انتظامات کئے ہیں۔ یہ کورونا کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ یہ حکومت کورونا انجینئرنگ کررہی ہے، یہ سلسلہ بند کیا جائے۔

پی پی رہنماء نے کہا کہ اب گلگت میں سیاسی انجینئرنگ چل رہی ہے، اے ٹی ایم پہنچ گئیں۔ آپ الیکشن اصلاحات کی بات کررہے ہیں اور خود ووٹ پر ڈاکا ڈالنے والے ہو۔ الیکشن کمیشن کا کردار مشکوک ہے۔ سروے میں سب سے زیادہ ووٹ پی پی پی کو ملے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پی ڈی ایم کو علیحدہ کرنے کی سازشیں کررہی ہے۔ نئے پاکستان کے بیانیہ پر اب کسی کو یقین نہیں۔ نئے پاکستان کے بعد نئے عمران کے نعرے ہمیں سمجھ نہیں آرہے۔ اگر پی ڈی ایم کا بیانیہ کمزور ہے تو کیوں ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ آپ جرمانے اور گرفتاری کی کتنی دھمکیاں دیں، جلسہ ہوگا، ڈرنے والے نہیں۔ پی ٹی آئی نے دھرنے کی وجہ سے پورے ملک کو مفلوج کیا تھا۔ ہمیں روکنے کی کوشش نہ کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close